یوں چکھو تو پھیکا پانی
By ahmad-kamal-hashmiMay 24, 2024
یوں چکھو تو پھیکا پانی
پیاس لگے تو میٹھا پانی
چاہت کا اندازہ کر کے
میں پیاسا تو ٹھنڈا پانی
لوگ سزائیں کاٹ رہے ہیں
دنیا بھی ہے کالا پانی
اس کی سخاوت اللہ اللہ
بھوکے کو ہے دیتا پانی
حق گوئی کا مجرم ہوں میں
بند ہے میرا حقہ پانی
میری آنکھ سے ٹپکا ہے جو
آدھا خون ہے آدھا پانی
سادہ ہے کوئی رنگ نہیں ہے
بالکل میرے جیسا پانی
پیاس لگے تو میٹھا پانی
چاہت کا اندازہ کر کے
میں پیاسا تو ٹھنڈا پانی
لوگ سزائیں کاٹ رہے ہیں
دنیا بھی ہے کالا پانی
اس کی سخاوت اللہ اللہ
بھوکے کو ہے دیتا پانی
حق گوئی کا مجرم ہوں میں
بند ہے میرا حقہ پانی
میری آنکھ سے ٹپکا ہے جو
آدھا خون ہے آدھا پانی
سادہ ہے کوئی رنگ نہیں ہے
بالکل میرے جیسا پانی
45815 viewsghazal • Urdu