الجھی الجھی زلف کے خم ناچتے

By aarif-nazeerJuly 12, 2024
الجھی الجھی زلف کے خم ناچتے
تیری محفل میں اگر ہم ناچتے
جھونک دیتے آگ میں خوشیاں تمام
دیکھ لیتے ہم اگر غم ناچتے


دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر ہم فلک
دم دما دم دم دما دم ناچتے
چائے کی بیٹھک پہ بیٹھے دو رقیب
اپنے اپنے غم پہ باہم ناچتے


مرشدی کا شکر ہو جاتا ادا
دیدۂ نم آخری دم ناچتے
آڑے آتی ہے جھجھک ورنہ میاں
ناچتے عارفؔ تو اودھم ناچتے


20464 viewsghazalUrdu