میں تجھ سے جو مانگوں تو یہی مانگوں کہ مجھ کو (ردیف .. ا)
By aftab-shahSeptember 5, 2024
میں تجھ سے جو مانگوں تو یہی مانگوں کہ مجھ کو
محتاج نہ کرنا کسی دنیاوی خدا کا
دنیا کے مصائب سے اگر جھکنے لگوں تو
ہاتھوں میں تھما دینا عصا اپنی عطا کا
کمزور جو پڑنے لگے آواز مری تو
دنیا میں بڑھا دینا اثر میری صدا کا
آ جائے اگر وقت کڑا پیاروں پہ میرے
فضلوں میں پرو دینا بدن ان کی دعا کا
نمناک جو ہو جاؤں کبھی اپنوں سے مولا
آنکھوں سے مٹا دینا الم اپنے گدا کا
دنیا کی نگاہوں سے اگر گرنے لگوں تو
عزت کو بنا دینا شرف میری قبا کا
ہو جائیں اگر ہاتھ مرے خالی تو مولا
کشکول میں بھر دینا بھرم اپنی رضا کا
محتاج نہ کرنا کسی دنیاوی خدا کا
دنیا کے مصائب سے اگر جھکنے لگوں تو
ہاتھوں میں تھما دینا عصا اپنی عطا کا
کمزور جو پڑنے لگے آواز مری تو
دنیا میں بڑھا دینا اثر میری صدا کا
آ جائے اگر وقت کڑا پیاروں پہ میرے
فضلوں میں پرو دینا بدن ان کی دعا کا
نمناک جو ہو جاؤں کبھی اپنوں سے مولا
آنکھوں سے مٹا دینا الم اپنے گدا کا
دنیا کی نگاہوں سے اگر گرنے لگوں تو
عزت کو بنا دینا شرف میری قبا کا
ہو جائیں اگر ہاتھ مرے خالی تو مولا
کشکول میں بھر دینا بھرم اپنی رضا کا
70712 viewsghazal • Urdu