حوصلے جن کے بھی بلند نہیں
By abrar-asarJune 19, 2024
حوصلے جن کے بھی بلند نہیں
میری نظروں میں ارجمند نہیں
جب سے دیکھا ہے ان کو روتے ہوئے
تب سے بارش مجھے پسند نہیں
جتنا ہم آپ کو سمجھتے تھے
آپ اتنے تو عقل مند نہیں
حال دل آپ کو سناتے مگر
ہم ابھی اتنے ہوش مند نہیں
میں ستاروں کو فتح کر لوں مگر
میری زنبیل میں کمند نہیں
یار یہ اپنی خوش نصیبی ہے
در توبہ کھلا ہے بند نہیں
درد میرا سمجھ سکے جو اثرؔ
اب کوئی ایسا درد مند نہیں
میری نظروں میں ارجمند نہیں
جب سے دیکھا ہے ان کو روتے ہوئے
تب سے بارش مجھے پسند نہیں
جتنا ہم آپ کو سمجھتے تھے
آپ اتنے تو عقل مند نہیں
حال دل آپ کو سناتے مگر
ہم ابھی اتنے ہوش مند نہیں
میں ستاروں کو فتح کر لوں مگر
میری زنبیل میں کمند نہیں
یار یہ اپنی خوش نصیبی ہے
در توبہ کھلا ہے بند نہیں
درد میرا سمجھ سکے جو اثرؔ
اب کوئی ایسا درد مند نہیں
52482 viewsghazal • Urdu