عظمت اہل جنوں پاس وفا رکھا ہے

By ahmar-nadeemNovember 10, 2024
عظمت اہل جنوں پاس وفا رکھا ہے
چاک دامن کو رفوگر سے بچا رکھا ہے
دل کے پہلو میں کوئی شمع جلا رکھی ہے
سینۂ شوق کو پروانہ بنا رکھا ہے


فتنۂ قامت زیبا کی حکایت مت پوچھ
روز محشر سے پرے حشر اٹھا رکھا ہے
مدحت ظل الٰہی نہیں ہوگی ہم سے
ہم نے انکار کا معیار بچا رکھا ہے


مرحبا شوخی و عیاریٔ معشوق ندیمؔ
عشق کو حسن کے پردے میں چھپا رکھا ہے
97348 viewsghazalUrdu