اب میں خود کو یاد آنا چھوڑ دوں
By ali-tasifJune 3, 2024
اب میں خود کو یاد آنا چھوڑ دوں
ہاں یہ کار احمقانہ چھوڑ دوں
درد لکھنا چھوڑ دوں کیسے بھلا
عمر بھر کا محنتانہ چھوڑ دوں
دام و صیاد و قفس کے خوف سے
کیا تلاش آب و دانہ چھوڑ دوں
آخرش اس بات سے کیا لوں مراد
تم جو کہتے ہو زمانہ چھوڑ دوں
یاد آنا چھوڑ دو تم بھی مجھے
میں تمہیں بھی یاد آنا چھوڑ دوں
یا تو کھل کے بول دوں یا چپ رہوں
زیر لب یوں بڑبڑانا چھوڑ دوں
باعث رنج و الم ہیں محفلیں
سوچتا ہوں آنا جانا چھوڑ دوں
ہاں یہ کار احمقانہ چھوڑ دوں
درد لکھنا چھوڑ دوں کیسے بھلا
عمر بھر کا محنتانہ چھوڑ دوں
دام و صیاد و قفس کے خوف سے
کیا تلاش آب و دانہ چھوڑ دوں
آخرش اس بات سے کیا لوں مراد
تم جو کہتے ہو زمانہ چھوڑ دوں
یاد آنا چھوڑ دو تم بھی مجھے
میں تمہیں بھی یاد آنا چھوڑ دوں
یا تو کھل کے بول دوں یا چپ رہوں
زیر لب یوں بڑبڑانا چھوڑ دوں
باعث رنج و الم ہیں محفلیں
سوچتا ہوں آنا جانا چھوڑ دوں
45495 viewsghazal • Urdu