عمر محدود ہے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
ایک سگریٹ نہیں جیب میں
لیٹ ہونے کا مطلب
بجھانا ہے اب بیڑیاں مانگ کر مجھ کو اپنی طلب
پھر چلی
دو قدم چل کے پھر رک گئی میری چھکڑا سی ٹرین
کیا ہوا پوچھتا ہوں
کراس ہے کئی کہتا ہے مجھ سے
اور میں
پھر سے اک بار نیچے اتر کر
ٹہلنے لگا
پٹریوں کے کنارے پڑے پتھروں پر
بڑبڑاتا ہوا
یوں تو جلدی پہنچ کے بھی گھر
کام کوئی نہیں ہے
مگر اس سے کیا
عمر تو میری محدود ہے
اور جب عمر محدود ہے
کوئی کیسے گھڑی کی طرف دیکھنا چھوڑ دے
لیٹ ہونے کا مطلب
بجھانا ہے اب بیڑیاں مانگ کر مجھ کو اپنی طلب
پھر چلی
دو قدم چل کے پھر رک گئی میری چھکڑا سی ٹرین
کیا ہوا پوچھتا ہوں
کراس ہے کئی کہتا ہے مجھ سے
اور میں
پھر سے اک بار نیچے اتر کر
ٹہلنے لگا
پٹریوں کے کنارے پڑے پتھروں پر
بڑبڑاتا ہوا
یوں تو جلدی پہنچ کے بھی گھر
کام کوئی نہیں ہے
مگر اس سے کیا
عمر تو میری محدود ہے
اور جب عمر محدود ہے
کوئی کیسے گھڑی کی طرف دیکھنا چھوڑ دے
65689 viewsnazm • Urdu