سانس لینے کا سکھ

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
ہم کبھی راستے میں نہیں
اس کا مطلب مگر یہ نہیں ہے
کہ ہم قافلہ میں نہیں
ہم کو معلوم رہتا ہے کل شام سے


کون سے اونٹ بیمار ہیں اور کیوں
بس ہمیں سمت سے کوئی مطلب نہیں
منزلیں ونزلیں ہم نہیں جانتے
صرف ہونے کا سکھ


سانس لینے کا سکھ ہی بہت ہے ہمیں
89072 viewsnazmUrdu