قبرستان کے نل پر
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
بلا سبب بڑبڑا رہے ہو
جو پھنس گئے ہو
تو کم سے کم اب ثواب ہی ڈھنگ سے کما لو
کہا تھا میں نے
کہ نل چلانے میں کوئی ساجھا نہیں کرے گا
مگر کسی کی سنی ہے تم نے
ارے وہ حالات اور تھے
جس میں ہر کوئی
ہر قدم پہ کاندھا بدل رہا تھا
پر اب تو تدفین ہو چکی
بھیڑ مطمئن ہے
کہ آج بھر کا ثواب اس نے کما لیا ہے
تو کون آگے بڑھے گا بولو
سو کون کتنا برا ہے یہ بات بھول کر
صرف نل چلاؤ
چلائے جاؤ
کہ جب تلک بھیڑ میں ہر اک خاص و عام کے
پاؤں دھل نہ جائیں
جو پھنس گئے ہو
تو کم سے کم اب ثواب ہی ڈھنگ سے کما لو
کہا تھا میں نے
کہ نل چلانے میں کوئی ساجھا نہیں کرے گا
مگر کسی کی سنی ہے تم نے
ارے وہ حالات اور تھے
جس میں ہر کوئی
ہر قدم پہ کاندھا بدل رہا تھا
پر اب تو تدفین ہو چکی
بھیڑ مطمئن ہے
کہ آج بھر کا ثواب اس نے کما لیا ہے
تو کون آگے بڑھے گا بولو
سو کون کتنا برا ہے یہ بات بھول کر
صرف نل چلاؤ
چلائے جاؤ
کہ جب تلک بھیڑ میں ہر اک خاص و عام کے
پاؤں دھل نہ جائیں
26260 viewsnazm • Urdu