پاؤں کے نیچے کی زمین
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
سفر میں بھیڑ بہت ہے پتہ نہیں چلتا
کہ راستہ ہے کدھر اور منزلیں ہیں کہاں
ہر ایک آدمی اپنی تلاش میں گم ہے
مگر کسی کو بھی اپنی خبر نہیں ملتی
ہر ایک آنکھ ہے اک دوسرے سے بیگانہ
ہر ایک چہرہ ہے اک دوسرے سے انجانا
ہوا پہ چلتے ہوئے لوگ تھک چکے ہیں مگر
کہیں ٹھہرنے کو کوئی جگہ نہیں ملتی
زمین پاؤں کے نیچے سے کھو گئی ہے کہیں
کہ راستہ ہے کدھر اور منزلیں ہیں کہاں
ہر ایک آدمی اپنی تلاش میں گم ہے
مگر کسی کو بھی اپنی خبر نہیں ملتی
ہر ایک آنکھ ہے اک دوسرے سے بیگانہ
ہر ایک چہرہ ہے اک دوسرے سے انجانا
ہوا پہ چلتے ہوئے لوگ تھک چکے ہیں مگر
کہیں ٹھہرنے کو کوئی جگہ نہیں ملتی
زمین پاؤں کے نیچے سے کھو گئی ہے کہیں
10458 viewsnazm • Urdu