میعاد
By sumita-misraFebruary 29, 2024
ہر ایک خواب کی میعاد
طے ہونی چاہیے
چاہے پورا ہو
یا ادھورا ہو
ایک جنون کی ایک عمر
طے ہونی چاہیے
اس کے فراق یا پانے میں
جینے میں یا گنوانے میں
صبر اور کوشش کی ایک حد
طے ہونی چاہیے
گر یہ ہوتا تو کچھ آسان ہو جاتا
بے حساب امید کا دائرہ کھنچ جاتا
خوابوں کے اگنے کے لیے بھی آخر
کچھ جگہ ہونی چاہیے
طے ہونی چاہیے
چاہے پورا ہو
یا ادھورا ہو
ایک جنون کی ایک عمر
طے ہونی چاہیے
اس کے فراق یا پانے میں
جینے میں یا گنوانے میں
صبر اور کوشش کی ایک حد
طے ہونی چاہیے
گر یہ ہوتا تو کچھ آسان ہو جاتا
بے حساب امید کا دائرہ کھنچ جاتا
خوابوں کے اگنے کے لیے بھی آخر
کچھ جگہ ہونی چاہیے
25598 viewsnazm • Urdu