مر کے وہ زندوں میں شامل ہو گیا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
مر کے وہ زندوں میں شامل ہو گیا
مدتوں سے سارا گھر بے چین تھا
رات دن کی وہ اذیت
شام ہوتی تھی تو ڈر جاتے تھے ہم
ایسی چیخیں جو دلوں کو بھید دیں
ہر گھڑی پیشاب اور ناپاک جسم
گیلا بستر
رات کے پچھلے پہر میں
کپڑے پہنانا اس ایسے جسم کو
جو بیٹھ بھی سکتا نہ ہو
اور اس پر جرم کا احساس
اس رشتہ سے
جو ہم سب کا تھا اس جسم سے
آج جب خالی ہے وہ کونا تو سچ مچ لگ رہا ہے
مر کے وہ زندوں میں شامل ہو گیا
اور اس کی موت سے
ہم سب بھی شاید
مدتوں سے سارا گھر بے چین تھا
رات دن کی وہ اذیت
شام ہوتی تھی تو ڈر جاتے تھے ہم
ایسی چیخیں جو دلوں کو بھید دیں
ہر گھڑی پیشاب اور ناپاک جسم
گیلا بستر
رات کے پچھلے پہر میں
کپڑے پہنانا اس ایسے جسم کو
جو بیٹھ بھی سکتا نہ ہو
اور اس پر جرم کا احساس
اس رشتہ سے
جو ہم سب کا تھا اس جسم سے
آج جب خالی ہے وہ کونا تو سچ مچ لگ رہا ہے
مر کے وہ زندوں میں شامل ہو گیا
اور اس کی موت سے
ہم سب بھی شاید
23693 viewsnazm • Urdu