ماحول بنانے والے جملے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
آدھا سگریٹ پی کر پھینک دیا میں نے
اس کے حصے کا
جس کے غم میں سنتا ہوں
دنیا کو میں نے چھوڑ دیا
اور میں خاموشی سے بیٹھا سوچ رہا ہوں
یہ دنیا بھی کون سی دنیا میں جیتی ہے
دنیا چھوڑ دی میں نے
اور خود مجھ کو یہ معلوم نہیں ہے
یہ بھی سننے میں آیا ہے
جب سے اس کی موت ہوئی ہے
گم صم ہوں میں
دور خلا میں جانے کیا تکتا رہتا ہوں
دور خلا میں تکنا کیا اچھا جملہ ہے
مجھ کو بھی اچھا لگتا ہے
کہنے والوں کو تو اور زیادہ اچھا لگتا ہوگا
جھوٹ ہے سب کچھ
لیکن کیوں تردید کروں میں
یہی تو وہ جملے ہیں جو ماحول بنائے رکھتے ہیں کچھ
ورنہ سچی بات تو یہ ہے
کوشش کر کے آنکھوں کو نم رکھنا
شیو بڑھائے رکھنا
یہ بھی ایک طرح کا سکھ ہے
مجھے تو اس کی موت سے بڑھ کر
اس کے غم کی موت کا دکھ ہے
اس کے حصے کا
جس کے غم میں سنتا ہوں
دنیا کو میں نے چھوڑ دیا
اور میں خاموشی سے بیٹھا سوچ رہا ہوں
یہ دنیا بھی کون سی دنیا میں جیتی ہے
دنیا چھوڑ دی میں نے
اور خود مجھ کو یہ معلوم نہیں ہے
یہ بھی سننے میں آیا ہے
جب سے اس کی موت ہوئی ہے
گم صم ہوں میں
دور خلا میں جانے کیا تکتا رہتا ہوں
دور خلا میں تکنا کیا اچھا جملہ ہے
مجھ کو بھی اچھا لگتا ہے
کہنے والوں کو تو اور زیادہ اچھا لگتا ہوگا
جھوٹ ہے سب کچھ
لیکن کیوں تردید کروں میں
یہی تو وہ جملے ہیں جو ماحول بنائے رکھتے ہیں کچھ
ورنہ سچی بات تو یہ ہے
کوشش کر کے آنکھوں کو نم رکھنا
شیو بڑھائے رکھنا
یہ بھی ایک طرح کا سکھ ہے
مجھے تو اس کی موت سے بڑھ کر
اس کے غم کی موت کا دکھ ہے
97700 viewsnazm • Urdu