جسم کی توہین

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کوئی دوپٹہ پہیے میں آئے تو موت بھی بن سکتا ہے
شرم حیا پرانی تھی اس کی
بس جرم نیا تھا
پاک محبت میں اس ساری


چالاکی کا مطلب کیا تھا
چھتوں چھتوں آنکھیں لڑنے تک ٹھیک تھا سب کچھ
لیکن سونے گھر میں ملنا
جسم کو آگے رکھ کر خود پیچھے چھپ جانا


پھر کہنا بس اب رک جاؤ
بس اب جاؤ
کیوں سنتا میں
بولو آخر کیوں رکتا میں


جسم کی وہ توہین مری توہین نہ تھی کیا
45651 viewsnazmUrdu