امکان سے آگے
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
میری آنکھیں
رات گئے تک
نئے نئے خوابوں کے پیچھے
چاند کی گلیوں میں پھرتی ہیں
صبح سے پہلے
دیواروں کے سوراخوں سے
گرتی پڑتی
میرے کمرے میں آتی ہیں
مجھ میں روشن ہو جاتی ہیں
رات گئے تک
نئے نئے خوابوں کے پیچھے
چاند کی گلیوں میں پھرتی ہیں
صبح سے پہلے
دیواروں کے سوراخوں سے
گرتی پڑتی
میرے کمرے میں آتی ہیں
مجھ میں روشن ہو جاتی ہیں
27191 viewsnazm • Urdu