فیکس
By tuaqeer-chughtaiMarch 1, 2024
محبت فیکس ہو سکتی تو کر دیتا
جدائی کا فسانہ بھی کہاں ای میل ہوتا ہے
کہاں زخم جگر اس میں سمائے گا
نہ ٹیلیفون پر اشکوں کو کوئی دیکھ پائے گا
مشینیں جو کچل دیتی ہیں جذبوں کی شباہت کو
بیاں کیسے کریں گی درد کی نا گفتہ ساعت کو
مشیں پر حال دل کہنے کا کیوں اصرار کرتے ہو
مقدس راز کیوں عریاں سر بازار کرتے ہو

57613 viewsnazm • Urdu