چاہت کی پہلی بارش

By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
وہ جینے کی پہلی خواہش
وہ چاہت کی پہلی بارش
جس میں ہم دونوں بھیگے تھے
آنکھوں سے دل تک گیلے تھے


رونے میں مزہ آتا تھا بہت
کھونے میں مزہ آتا تھا بہت
قصہ لمبے تھے راتوں سے
جی بھرتا کب تھا باتوں سے


موسم پہ جوانی ہوتی تھی
ہر شام سہانی ہوتی تھی
ہم تھام کے بانہیں بانہوں میں
نکلے تھے وفا کی راہوں میں


اک موڑ پہ دونوں بچھڑے تھے
ارمان بھرے دل اجڑے تھے
دل لیکن یاد تو کرتا ہے
رو کر فریاد تو کرتا ہے


اے میت پرانے آ جاؤ
وہ دن دہرانے آ جاؤ
27584 viewsnazmUrdu