بچ گیا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
سچے عشق کی لاش پہ رونا دھونا بھی کم ہوتا ہے
کس میں ہمت ہوتی ہے جو
زندہ یاد کو ہاتھ لگائے
اس سے کھیلے
میرا دکھ سچا تھا سو میں آسانی سے بھول گیا
تجھ کو بھی تیری باتیں بھی
خیر ہو گئی دکھ سچا تھا
ورنہ کوئی ادھ کچرا دکھ
مجھ کو پاگل کر سکتا تھا
کس میں ہمت ہوتی ہے جو
زندہ یاد کو ہاتھ لگائے
اس سے کھیلے
میرا دکھ سچا تھا سو میں آسانی سے بھول گیا
تجھ کو بھی تیری باتیں بھی
خیر ہو گئی دکھ سچا تھا
ورنہ کوئی ادھ کچرا دکھ
مجھ کو پاگل کر سکتا تھا
45113 viewsnazm • Urdu