اصل صدمہ

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
چنے میرے سویم کے
صبح
سوا میرے سسرال والوں کے کس نے پڑھے
جانتا ہوں


شام کی فاتحہ میں بھی گنتی سروں کی اگر کم رہی
تو اس کے سبب کا مجھے خوب اندازہ ہے
دیگ آدھی بچی رہ گئی قورمے کی
کوئی غم نہیں


مگر میری بیوی نے جس بے دلی سے
دعا کی مری مغفرت کے لیے
اصل صدمہ تو وہ ہے
93333 viewsnazmUrdu