اچھی عادتوں کا بوجھ
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
منزلوں پر بوجھ ہو جاتی ہیں سب
رستہ کی اچھی عادتیں
جن میں شامل ہیں
مری نفرت سکوں سے
ایک اک پل کا حساب
ہر گھڑی محتاط آنکھیں
وہ نظر
جو دیکھ لیتی ہے بس اک لمحہ میں
کوئی چیز چھوٹی تو نہیں سامان میں
اور بہت تھوڑی سی نیند
اب بتاؤ
اتنی اچھی عادتوں کے ساتھ
کوئی منزلوں پر کیا کرے
منزلوں کا کیا کرے
رستہ کی اچھی عادتیں
جن میں شامل ہیں
مری نفرت سکوں سے
ایک اک پل کا حساب
ہر گھڑی محتاط آنکھیں
وہ نظر
جو دیکھ لیتی ہے بس اک لمحہ میں
کوئی چیز چھوٹی تو نہیں سامان میں
اور بہت تھوڑی سی نیند
اب بتاؤ
اتنی اچھی عادتوں کے ساتھ
کوئی منزلوں پر کیا کرے
منزلوں کا کیا کرے
85283 viewsnazm • Urdu