اب نہیں لوٹنا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
میں بہت دور تھا
جب پکارا گیا حاضری کے لئے
ڈاکٹر
ایک ٹھنڈا بدن
تیز بجلی کے جھٹکے
اب مگر مجھ میں اس جسم کو
گرم کرنے کی کوئی بھی خواہش نہ تھی
زندگی کٹ گئی
ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ رجسٹر
کہ جس میں مرا نام موجود ہو
اور مری حاضری لگ سکے
پر کسی نے پکارا نہیں میرا نام
نہیں لوٹنا
اب مجھے اس زمیں پر نہیں لوٹنا
حاضری کے بغیر
اس زمیں سے مرا لوٹنا ہی یہ ثابت کرے گا
کہ میں اک فرشتہ تھا
اور اس جہاں میں غلط آ گیا تھا
جب پکارا گیا حاضری کے لئے
ڈاکٹر
ایک ٹھنڈا بدن
تیز بجلی کے جھٹکے
اب مگر مجھ میں اس جسم کو
گرم کرنے کی کوئی بھی خواہش نہ تھی
زندگی کٹ گئی
ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ رجسٹر
کہ جس میں مرا نام موجود ہو
اور مری حاضری لگ سکے
پر کسی نے پکارا نہیں میرا نام
نہیں لوٹنا
اب مجھے اس زمیں پر نہیں لوٹنا
حاضری کے بغیر
اس زمیں سے مرا لوٹنا ہی یہ ثابت کرے گا
کہ میں اک فرشتہ تھا
اور اس جہاں میں غلط آ گیا تھا
17441 viewsnazm • Urdu