آخری ہتک

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
نماز ختم ہو گئی
کسی نے زور سے کہا
چہرہ دیکھ لیجیے
کوئی قدم نہیں بڑھا


کفن کا بند کھول کر
پھر سے کس دیا گیا
کوئی قدم نہیں بڑھا
خدا ہی جانے سچ تھا یا مجھے لگا


کہ اس ہتک پہ
اس کا زرد چہرہ
تھوڑا اور زرد پڑ گیا
23316 viewsnazmUrdu