زندگی کی بہار ہو جاؤ
By sabeensaifFebruary 28, 2024
زندگی کی بہار ہو جاؤ
تم مرا اعتبار ہو جاؤ
میں تمہیں سوچتی رہوں پل پل
تم مرا انتظار ہو جاؤ
پیار میں بے بسی نہیں چلتی
صاحب اختیار ہو جاؤ
مجھ کو اپنا شکار کر لو تم
ورنہ میرا شکار ہو جاؤ
جان لو گے مری محبت کو
دشمنوں میں شمار ہو جاؤ
تیر بن جاؤ تم محبت میں
پھر کلیجے کے پار ہو جاؤ
کہہ رہی ہوں تمہیں شرافت سے
بس مرے ایک بار ہو جاؤ
پھول کب تم سے چاہتی ہوں میں
میرے رستے کے خار ہو جاؤ
تم سے مل کر قرار آ جائے
اس طرح بے قرار ہو جاؤ
مری آنکھوں کو دیکھنے والو
آج دریا کے پار ہو جاؤ
ایک دن بس یوںہی ثبینؔ کبھی
اس کے ہونٹوں کا پیار ہو جاؤ
تم مرا اعتبار ہو جاؤ
میں تمہیں سوچتی رہوں پل پل
تم مرا انتظار ہو جاؤ
پیار میں بے بسی نہیں چلتی
صاحب اختیار ہو جاؤ
مجھ کو اپنا شکار کر لو تم
ورنہ میرا شکار ہو جاؤ
جان لو گے مری محبت کو
دشمنوں میں شمار ہو جاؤ
تیر بن جاؤ تم محبت میں
پھر کلیجے کے پار ہو جاؤ
کہہ رہی ہوں تمہیں شرافت سے
بس مرے ایک بار ہو جاؤ
پھول کب تم سے چاہتی ہوں میں
میرے رستے کے خار ہو جاؤ
تم سے مل کر قرار آ جائے
اس طرح بے قرار ہو جاؤ
مری آنکھوں کو دیکھنے والو
آج دریا کے پار ہو جاؤ
ایک دن بس یوںہی ثبینؔ کبھی
اس کے ہونٹوں کا پیار ہو جاؤ
40781 viewsghazal • Urdu