زیر حلقوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
By bilal-sabirMarch 1, 2024
زیر حلقوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
مجھ کو معلوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
آج سورج کی تپش کم ہے تو دیکھو دیکھو
آج مغموم ہے صحرا کی تپش کا عالم
میرے اندر کا چھپا قیس یہ بولا مجھ سے
مجھ سے موسوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
زندگی میری بھی اک شعر کے جیسی ہے اور
جس کا مفہوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
آج کچھ لفظ رکھے ریت پر اپنے ہم نے
اور معدوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
مجھ کو معلوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
آج سورج کی تپش کم ہے تو دیکھو دیکھو
آج مغموم ہے صحرا کی تپش کا عالم
میرے اندر کا چھپا قیس یہ بولا مجھ سے
مجھ سے موسوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
زندگی میری بھی اک شعر کے جیسی ہے اور
جس کا مفہوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
آج کچھ لفظ رکھے ریت پر اپنے ہم نے
اور معدوم ہے صحرا کی تپش کا عالم
95009 viewsghazal • Urdu