ضرور بھول ہوئی ہے کہیں سنانے میں

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
ضرور بھول ہوئی ہے کہیں سنانے میں
یہ واقعہ تو کہیں بھی نہ تھا فسانے میں
مرے لیے ہی ہوا اہتمام جشن مگر
جگہ نہ مل سکی مجھ کو ہی شامیانے میں


فریفتہ ہے ہر اک شخص اپنی صورت پر
میں آ گیا ہوں یہ کیسے فریب خانے میں
اندھیرے اور گھنے حد سے بھی گھنے ہوں گے
وہ چوک اب کے ہوئی ہے دیا جلانے میں


بڑے گھروں میں رہی ہے بہت زمانہ تک
خوشی کا جی نہیں لگتا غریب خانے میں
89217 viewsghazalUrdu