ذرا سا ہو میسر وہ جو مجھ کو
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
ذرا سا ہو میسر وہ جو مجھ کو
ذرا سا آئے چین آئے تو مجھ کو
میں شاہ عشق کا صندوقچہ ہوں
کبھی فرصت ملے تو کھولو مجھ کو
سر ساحل مری جرأت رقم ہے
یہاں تو کم سے کم اب مت رو مجھ کو
اگرچہ ٹرین آنی تھی تمہاری
کہے جاتا تھا میں ہی روکو مجھ کو
کوئی تو راز اپنا کھولو مجھ پر
کبھی تو پیار سے کچھ کہہ دو مجھ کو
ذرا سا آئے چین آئے تو مجھ کو
میں شاہ عشق کا صندوقچہ ہوں
کبھی فرصت ملے تو کھولو مجھ کو
سر ساحل مری جرأت رقم ہے
یہاں تو کم سے کم اب مت رو مجھ کو
اگرچہ ٹرین آنی تھی تمہاری
کہے جاتا تھا میں ہی روکو مجھ کو
کوئی تو راز اپنا کھولو مجھ پر
کبھی تو پیار سے کچھ کہہ دو مجھ کو
91857 viewsghazal • Urdu