یوں تو میں ہوں فلک اس جہاں کے لئے
By bilal-sabirMarch 1, 2024
یوں تو میں ہوں فلک اس جہاں کے لئے
پر زمیں ہوں اسی آسماں کے لئے
ذہن اس ذات سے بچ کے چلتا رہا
دل نے جس نام پر ڈھیروں ٹانکے لئے
سینہ جلتا رہا ایک سینے کو اور
کان کھنچنے لگے ایک ہاں کے لئے
آستانوں کی خاطر ہے میرا یہ سر
میرا سر تو نہیں آستاں کے لئے
تم بہاروں کی محفل میں ہو صدر اور
ہم خزاں ہم خزاں بس خزاں کے لئے
پر زمیں ہوں اسی آسماں کے لئے
ذہن اس ذات سے بچ کے چلتا رہا
دل نے جس نام پر ڈھیروں ٹانکے لئے
سینہ جلتا رہا ایک سینے کو اور
کان کھنچنے لگے ایک ہاں کے لئے
آستانوں کی خاطر ہے میرا یہ سر
میرا سر تو نہیں آستاں کے لئے
تم بہاروں کی محفل میں ہو صدر اور
ہم خزاں ہم خزاں بس خزاں کے لئے
17181 viewsghazal • Urdu