یوں بھی ہوا کمال مرے پاس آ گئی

By raghvendra-dwivediMarch 16, 2024
یوں بھی ہوا کمال مرے پاس آ گئی
حیرت ہے زندگی کو مری شکل بھا گئی
مجھ سے جدا کیا ہے مجھے اس کے خواب نے
آنکھوں میں اک حسین سی تصویر چھا گئی


دونوں طرف کی آگ نے کیا کیا نہیں کیا
دونوں کی نیند چھین لی اور چین کھا گئی
میں بھی تمام رات جلا ہوں اسی کے ساتھ
اس کی بھی ایک ایک ادا ظلم ڈھا گئی


ہونٹوں پہ رقص کرتی مری انتہائی پیاس
گزری حدوں سے ایسے کہ منزل کو پا گئی
67008 viewsghazalUrdu