خبر بھی ہے کہاں پر آ گئے ہو

By rohit-gustakhFebruary 28, 2024
خبر بھی ہے کہاں پر آ گئے ہو
شکاری کے نشاں پر آ گئے ہو
تمہیں اس پیاس نے اغوا کیا ہے
لگا بحر رواں پر آ گئے ہو


کسی نے آج پوچھا عشق کیا ہے
اچانک تم زباں پر آ گئے ہو
کوئی امید مت رکھنا یہاں پر
اسیری کے مکاں پر آ گئے ہو


64519 viewsghazalUrdu