یہ کیا کم ہے کہ کچھ تو کام کرتے جا رہے ہیں
By salim-saleemFebruary 28, 2024
یہ کیا کم ہے کہ کچھ تو کام کرتے جا رہے ہیں
مبارک باد انہیں جو لوگ مرتے جا رہے ہیں
مجھے پھر سے پکارو تم کہ ان تنہائیوں میں
مری خاموشیوں کے زخم بھرتے جا رہے ہیں
ہمیں تنظیم کی صورت میں رکھتی ہے کوئی آنکھ
مگر ہم اپنے خوابوں میں بکھرتے جا رہے ہیں
بہت ہم کو بلاتی ہے وہ خوشبو جان لیوا
سو چلتے جا رہے ہیں اور ڈرتے جا رہے ہیں

43060 viewsghazal • Urdu