یہ دل جب سے محبت میں لگا ہے
By sapna-jainFebruary 29, 2024
یہ دل جب سے محبت میں لگا ہے
یہ لگتا ہے یہاں رہتا خدا ہے
گماں ہوتا ہے اس کے تجربوں سے
وہ اپنی عمر سے شاید بڑا ہے
یہ صحرا میں جو بوندیں گر رہی ہیں
کسی معصوم بچے کی دعا ہے
دسمبر ہجر آدھی رات یادیں
فضا کا ذرہ ذرہ کانپتا ہے
ہم ان آنکھوں میں کچھ اس طرح ڈوبے
ندی میں کوئی جیسے ڈوبتا ہے
پہاڑوں پر اترتی دھوپ دیکھو
گلے محبوب جیسے مل رہا ہے
یہ لگتا ہے یہاں رہتا خدا ہے
گماں ہوتا ہے اس کے تجربوں سے
وہ اپنی عمر سے شاید بڑا ہے
یہ صحرا میں جو بوندیں گر رہی ہیں
کسی معصوم بچے کی دعا ہے
دسمبر ہجر آدھی رات یادیں
فضا کا ذرہ ذرہ کانپتا ہے
ہم ان آنکھوں میں کچھ اس طرح ڈوبے
ندی میں کوئی جیسے ڈوبتا ہے
پہاڑوں پر اترتی دھوپ دیکھو
گلے محبوب جیسے مل رہا ہے
65372 viewsghazal • Urdu