وہ مجھ کو میں کسی کو منانے نکل گیا
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
وہ مجھ کو میں کسی کو منانے نکل گیا
اک وقت تھا جو وقت سے پہلے نکل گیا
ماہ و نجوم کم ہوئے اسباب میں مرے
پھر ڈر کا آسمان بھی دل سے نکل گیا
نازک بہت تھا اس کی گلی کا معاملہ
اپنی اداسیوں کو سنبھالے نکل گیا
اک بار دل میں جاگی نئی آگ کی ہوس
اک راستہ ندی کے کنارے نکل گیا
کل مجھ کو چھو گیا کوئی جھونکا بہار کا
وہ بھی زمانہ آنکھ جھپکتے نکل گیا
توفیق شعر مجھ کو عطا بھی ہوئی تو کب
جب عارض عروض سے آگے نکل گیا
اک وقت تھا جو وقت سے پہلے نکل گیا
ماہ و نجوم کم ہوئے اسباب میں مرے
پھر ڈر کا آسمان بھی دل سے نکل گیا
نازک بہت تھا اس کی گلی کا معاملہ
اپنی اداسیوں کو سنبھالے نکل گیا
اک بار دل میں جاگی نئی آگ کی ہوس
اک راستہ ندی کے کنارے نکل گیا
کل مجھ کو چھو گیا کوئی جھونکا بہار کا
وہ بھی زمانہ آنکھ جھپکتے نکل گیا
توفیق شعر مجھ کو عطا بھی ہوئی تو کب
جب عارض عروض سے آگے نکل گیا
97923 viewsghazal • Urdu