وہ مٹی کا ستارہ ہے ہمارا

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
وہ مٹی کا ستارہ ہے ہمارا
تیمم پر گزارہ ہے ہمارا
سخن کا حسن بڑھ جاتا ہے اس سے
خموشی استعارہ ہے ہمارا


ادھر کوئی محبت سے نہ دیکھے
یہی اک دل بچارہ ہے ہمارا
ہمیں زندہ کیا جائے تو اس پر
وہی دعویٰ دوبارہ ہے ہمارا


کسی کی دخل اندازی نہیں ہے
یہ عشق ایسا ادارہ ہے ہمارا
کئی فرعون ہیں ہم عصر اپنے
سمجھ لیجے اشارہ ہے ہمارا


40145 viewsghazalUrdu