اس آگ نے دیا تھا بڑا مرتبہ مجھے
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
اس آگ نے دیا تھا بڑا مرتبہ مجھے
فرصت ملے تو یار دوبارہ جلا مجھے
لپٹا کے بولا اتنا نہ آنا کسی کے پاس
سمجھا رہا تھا عشق کا اچھا برا مجھے
اک بار ایسے چھوڑ کہ حاصل نہ ہو سکوں
آؤں نہ اپنے ہاتھ بھی ایسے گنوا مجھے
جتنا برا سمجھتا تھا اتنا نہیں تھا وو
اس نے ہی اپنے زہر سے اچھا کیا مجھے
میں اور میرا عشق الگ چیز ہیں میاں
تم نے بھی کس ترنگ میں اپنا لیا مجھے
فرصت ملے تو یار دوبارہ جلا مجھے
لپٹا کے بولا اتنا نہ آنا کسی کے پاس
سمجھا رہا تھا عشق کا اچھا برا مجھے
اک بار ایسے چھوڑ کہ حاصل نہ ہو سکوں
آؤں نہ اپنے ہاتھ بھی ایسے گنوا مجھے
جتنا برا سمجھتا تھا اتنا نہیں تھا وو
اس نے ہی اپنے زہر سے اچھا کیا مجھے
میں اور میرا عشق الگ چیز ہیں میاں
تم نے بھی کس ترنگ میں اپنا لیا مجھے
71249 viewsghazal • Urdu