تم جسے کہتے ہو خصلت مجھے لے ڈوبے گی

By prabhat-patelFebruary 28, 2024
تم جسے کہتے ہو خصلت مجھے لے ڈوبے گی
سب کو خوش رکھنے کی حسرت مجھے لے ڈوبے گی
ہر گھڑی تیری ضرورت مجھے لے ڈوبے گی
تیری اتنی یہ عنایت مجھے لے ڈوبے گی


تنہا مجھ کو تو کبھی چھوڑ مرے ہمدم تو
تیری ہر لمحے کی عادت مجھے لے ڈوبے گی
مشورہ تیرا تجھے بھول میں جاؤں لیکن
تیری یادوں سے یہ مہلت مجھے لے ڈوبے گی


دریا ہوں میں مری فطرت ہے مسلسل بہنا
تیری چاہت کی یہ شدت مجھے لے ڈوبے گی
شہر میں تیرے محبت بھی بکا کرتی ہے
دل میں پیوست یہ الفت مجھے لے ڈوبے گی


اب چلن دیکھ کے دنیا کا یہی سمجھا ہوں
دور حاضر میں شرافت مجھے لے ڈوبے گی
98640 viewsghazalUrdu