تم اپنا پہلا قدم تو بڑھاؤ بسم اللہ

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
تم اپنا پہلا قدم تو بڑھاؤ بسم اللہ
خدا سنبھالنے والا ہے جاؤ بسم اللہ
وہ کیا تھا جس میں محبت کی جیت ہوتی تھی
سناؤ پھر وہی قصہ سناؤ بسم اللہ


اگر یہ جنگ ہے تو مجھ سے ہار جاؤ گے
اگر یہ عشق ہے تو پاس آؤ بسم اللہ
مرے نصیب میں لکھ ہی دیا ہے زہر کا جام
تو اے زمیں کے خداؤ بڑھاؤ بسم اللہ


تمہیں پسند نہیں یہ جہاں تو چھوڑو اسے
بناؤ اک نئی دنیا بناؤ بسم اللہ
76852 viewsghazalUrdu