تجھے خبر نہیں اے بے وفا ہزاروں نے

By zeeshan-kavishMarch 1, 2024
تجھے خبر نہیں اے بے وفا ہزاروں نے
حیات کاٹ دی رو رو کے غم کے ماروں نے
خزاں کو کس لیے الزام دوں بتاؤ ذرا
مرے چمن کو جلایا ہے جب بہاروں نے


ملوں میں چاند سے اپنے تو کس طرح سے ملوں
فلک کو گھیر لیا ہے کئی ستاروں نے
ہمارے ملک کی عظمت کو بیچ ڈالا ہے
ہمارے ملک کے کچھ جھوٹے تاجداروں نے


جدھر بھی دیکھوں مجھے تو دکھائی دیتا ہے
بنا کے رکھ دیا پاگل ترے اشاروں نے
ہمارے قتل کا کوئی ثبوت مل نہ سکا
کچھ ایسے قتل کیا ہم کو ہوشیاروں نے


58932 viewsghazalUrdu