تجھے ڈھونڈھتا ہوں سمندر کنارے
By tuaqeer-chughtaiMarch 1, 2024
تجھے ڈھونڈھتا ہوں سمندر کنارے
میں جب بیٹھتا ہوں سمندر کنارے
وہ دریا گرے گا یہیں پر کسی دن
کھڑا سوچتا ہوں سمندر کنارے
سمندر کے اس پار بستا ہے کوئی
جبھی گھومتا ہوں سمندر کنارے
سمندر بغل گیر ہوتا ہے مجھ سے
میں جب ناچتا ہوں سمندر کنارے
سناتا ہوں قصہ اسے ڈوبنے کا
جسے دیکھتا ہوں سمندر کنارے
سمندر کی تہہ خواب توقیرؔ میرا
مگر تیرتا ہوں سمندر کنارے
میں جب بیٹھتا ہوں سمندر کنارے
وہ دریا گرے گا یہیں پر کسی دن
کھڑا سوچتا ہوں سمندر کنارے
سمندر کے اس پار بستا ہے کوئی
جبھی گھومتا ہوں سمندر کنارے
سمندر بغل گیر ہوتا ہے مجھ سے
میں جب ناچتا ہوں سمندر کنارے
سناتا ہوں قصہ اسے ڈوبنے کا
جسے دیکھتا ہوں سمندر کنارے
سمندر کی تہہ خواب توقیرؔ میرا
مگر تیرتا ہوں سمندر کنارے
24759 viewsghazal • Urdu