تیز آندھیوں کے ساتھ گزارا ہوا مرا
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
تیز آندھیوں کے ساتھ گزارا ہوا مرا
پہنا زمیں نے جسم اتارا ہوا مرا
دیکھ آسمان تیرے ستارے کہیں نہیں
لیکن چمک رہا ہے سنوارا ہوا مرا
تم بھی پلٹ کے آؤ گے وحشی صدا کے ساتھ
رکتا ہے کتنی دیر پکارا ہوا مرا
اک قتل سے نمٹ کے بہت خوش ہوا تھا میں
پھر مجھ میں جی اٹھا وہی مارا ہوا مرا
تیرے سوا یقین کے لائق کوئی نہیں
اس اعتماد میں بھی خسارا ہوا مرا
مدت کے بعد خود پہ ہوا اپنا اختیار
جو کچھ جہان میں تھا تمہارا ہوا مرا
پہنا زمیں نے جسم اتارا ہوا مرا
دیکھ آسمان تیرے ستارے کہیں نہیں
لیکن چمک رہا ہے سنوارا ہوا مرا
تم بھی پلٹ کے آؤ گے وحشی صدا کے ساتھ
رکتا ہے کتنی دیر پکارا ہوا مرا
اک قتل سے نمٹ کے بہت خوش ہوا تھا میں
پھر مجھ میں جی اٹھا وہی مارا ہوا مرا
تیرے سوا یقین کے لائق کوئی نہیں
اس اعتماد میں بھی خسارا ہوا مرا
مدت کے بعد خود پہ ہوا اپنا اختیار
جو کچھ جہان میں تھا تمہارا ہوا مرا
14632 viewsghazal • Urdu