تیرے میرے بیچ رہی اب پہلے جیسی بات کہاں

By puja-parastishFebruary 28, 2024
تیرے میرے بیچ رہی اب پہلے جیسی بات کہاں
پہلے سے جذبات کہاں پہلے جیسے لمحات کہاں
یاد آتا ہے وہ ساون جب ہم تم بھیگا کرتے تھے
بارش اب بھی ہوتی ہے پر ہوتی اب برسات کہاں


راتوں کو پہلو میں آ تم پیار کے نغمہ گاتے تھے
سندر سرمئی شاموں سی اب جاناں کوئی رات کہاں
گر تھا وصل کا دور کبھی تو ہجر بھی ہونا لازم تھا
موسم کے بھی یکسر رہتے اک جیسے حالات کہاں


27530 viewsghazalUrdu