ترے خیال نے پہلے ستارہ یاب کیا
By salim-saleemFebruary 28, 2024
ترے خیال نے پہلے ستارہ یاب کیا
پھر ایک خواب نے مجھ کو بہت خراب کیا
اسی کے نور سے سارا دمک رہا ہے وجود
کہ پچھلی رات اسے میں نے ماہتاب کیا
وہ عشق تجھ سے ہوا تھا کہ کچھ ہوس نہ رہی
ہوا نے بند ہر اک روشنی کا باب کیا
اک آگ سی نظر آئی سر کنارۂ شام
تو اک دھوئیں نے بہت مجھ میں پیچ و تاب کیا
پھر ایک خواب نے مجھ کو بہت خراب کیا
اسی کے نور سے سارا دمک رہا ہے وجود
کہ پچھلی رات اسے میں نے ماہتاب کیا
وہ عشق تجھ سے ہوا تھا کہ کچھ ہوس نہ رہی
ہوا نے بند ہر اک روشنی کا باب کیا
اک آگ سی نظر آئی سر کنارۂ شام
تو اک دھوئیں نے بہت مجھ میں پیچ و تاب کیا
52606 viewsghazal • Urdu