ترے جانے کا دل کو غم نہیں ہے
By bilal-sabirMarch 1, 2024
ترے جانے کا دل کو غم نہیں ہے
یہ کہہ دوں تجھ سے مجھ میں دم نہیں ہے
زیادہ ہے جو مجھ میں ہے زیادہ
جو مجھ میں کم ہے وہ کچھ کم نہیں ہے
کسک ہے ہجر کی جو چاہیے بھی
مگر تیرا کوئی ماتم نہیں ہے
ہمیشہ تو نہیں نکلیں گے آنسو
ہماری آنکھ تو زمزم نہیں ہے
وہ چہرہ زخم ہے بس زخم ہے اب
وہ چہرہ اب مرا مرہم نہیں ہے
عجب حیرت میں وہ کہتی ہے سب سے
یہ لڑکا مجھ سے کیوں برہم نہیں ہے
یہ کہہ دوں تجھ سے مجھ میں دم نہیں ہے
زیادہ ہے جو مجھ میں ہے زیادہ
جو مجھ میں کم ہے وہ کچھ کم نہیں ہے
کسک ہے ہجر کی جو چاہیے بھی
مگر تیرا کوئی ماتم نہیں ہے
ہمیشہ تو نہیں نکلیں گے آنسو
ہماری آنکھ تو زمزم نہیں ہے
وہ چہرہ زخم ہے بس زخم ہے اب
وہ چہرہ اب مرا مرہم نہیں ہے
عجب حیرت میں وہ کہتی ہے سب سے
یہ لڑکا مجھ سے کیوں برہم نہیں ہے
11157 viewsghazal • Urdu