سوکھے ہوئے ہونٹوں کو بھگونے میں لگا ہوں

By salim-saleemFebruary 28, 2024
سوکھے ہوئے ہونٹوں کو بھگونے میں لگا ہوں
سیراب ہیں سب اور میں رونے میں لگا ہوں
اک روز مرا قتل ہوا تھا مرے ہاتھوں
پھیلا ہوا خون اپنا میں دھونے میں لگا ہوں


اک بار گراں ہے مرے کاندھے پہ کہ سر ہے
میں اب بھی اسی بوجھ کو ڈھونے میں لگا ہوں
اس بار تو تم بھی مجھے پانے میں لگے ہو
اس بار تو میں بھی تمہیں کھونے میں لگا ہوں


26103 viewsghazalUrdu