صبح کریں گے ہشیاری سے

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
صبح کریں گے ہشیاری سے
روئیں گے سب باری باری سے
اور بھی اس کو پا سکتے تھے
تھوڑی اور اداکاری سے


پھر اک گل نے کیا اشارہ
ابھی اٹھے تھے بیماری سے
ہنستا ہوں بے بات بھی لیکن
روتا ہوں ذمہ داری سے


کر سکتے ہو کوئی حماقت
لیکن پوری تیاری سے
دونوں کو مل گئے بہانے
اپنی اپنی لاچاری سے


10251 viewsghazalUrdu