سیاہی میں تو سایہ ڈوبتا ہے

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
سیاہی میں تو سایہ ڈوبتا ہے
کہا کس نے ستارہ ڈوبتا ہے
زمانے سے الگ اک چاند دیکھا
خیالوں میں ابھرتا ڈوبتا ہے


یہ کہہ کر خود کو سمجھاتا رہا ہوں
کہ سورج بھی تو تنہا ڈوبتا ہے
یہ سارے پھول دریا میں گرا دو
نہیں تو اب شکارا ڈوبتا ہے


چلا آتا ہے میناروں پہ پانی
ابابیلو بسیرا ڈوبتا ہے
30901 viewsghazalUrdu