شب وصال کے سارے ستارے ڈوب گئے (ردیف .. ی)

By salim-saleemFebruary 28, 2024
شب وصال کے سارے ستارے ڈوب گئے
ہمارے ساتھ کوئی روشنی نہیں آئی
نگار خانہ بنایا تھا ہم نے دل کو بہت
مگر یہاں پہ کبھی وہ پری نہیں آئی


کسی کے ہجر نے پتھر بنا دیا تھا ہمیں
بدن میں وصل کے دن تھرتھری نہیں آئی
26415 viewsghazalUrdu