سارے خوش فہم پئے وصل جئے جاتے ہیں

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
سارے خوش فہم پئے وصل جئے جاتے ہیں
اور میسر ہے ہمیں وہ تو مرے جاتے ہیں
اس کے آنسو کہاں رکتے ہیں ہتھیلی سے مری
سارے الفاظ خموشی سے بہے جاتے جاتے ہیں


ہو سکے گر تو درختوں کی حفاظت کرنا
ہم پرندوں کے لئے چھاؤں کیے جاتے ہیں
بات کرتے ہوئے کیا سوچنے لگتے ہو تم
ہم بہت دور بہت دور چلے جاتے ہیں


عشق کرتے ہیں ہمیں اس سے بھلا کیا مطلب
کس طرح شعر محبت میں کہے جاتے ہیں
88479 viewsghazalUrdu