سامنے اپنے کھڑے ہو جائیں گے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
سامنے اپنے کھڑے ہو جائیں گے
ہم کبھی اتنے بڑے ہو جائیں گے
دور سارے مسئلے ہو جائیں گے
پھر سے ہم اچھے بھلے ہو جائیں گے
جب بدل جائیں گے محفل کے شریک
آپ کے جادو نئے ہو جائیں گے
شکر ہے اپنے سفر چھوٹے نہیں
بیشتر سوتے ہوئے ہو جائیں گے
غم کہ جو رونے سے بچ جائیں گے آج
دوسرے دن کے لیے ہو جائیں گے
روزمرہ سے نکل کر ہم ترے
بس ضروری کام کے ہو جائیں گے
ہم کبھی اتنے بڑے ہو جائیں گے
دور سارے مسئلے ہو جائیں گے
پھر سے ہم اچھے بھلے ہو جائیں گے
جب بدل جائیں گے محفل کے شریک
آپ کے جادو نئے ہو جائیں گے
شکر ہے اپنے سفر چھوٹے نہیں
بیشتر سوتے ہوئے ہو جائیں گے
غم کہ جو رونے سے بچ جائیں گے آج
دوسرے دن کے لیے ہو جائیں گے
روزمرہ سے نکل کر ہم ترے
بس ضروری کام کے ہو جائیں گے
38622 viewsghazal • Urdu