سمجھ لو خوب یہ فتویٰ ابھی جاری نہیں ہے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
سمجھ لو خوب یہ فتویٰ ابھی جاری نہیں ہے
جدا ہونا جدا ہونے کی تیاری نہیں ہے
بری ہے اس لئے بھی شہر کی صحت ہمارے
کسی کو عشق جیسی کوئی بیماری نہیں ہے
کہا تھا بے سبب دیکھو گے اپنوں کے جنازے
جئے جانے کی ضد کرنا سمجھ داری نہیں ہے
یہاں ہم چل دئے ہیں بات کہنے جان دینے
وہاں پر مسکرانے کی بھی تیاری نہیں ہے
وہی نشہ کیا ہے عشق کا نشہ دوبارہ
مگر اس بار اتنا میرا سر بھاری نہیں ہے
جدا ہونا جدا ہونے کی تیاری نہیں ہے
بری ہے اس لئے بھی شہر کی صحت ہمارے
کسی کو عشق جیسی کوئی بیماری نہیں ہے
کہا تھا بے سبب دیکھو گے اپنوں کے جنازے
جئے جانے کی ضد کرنا سمجھ داری نہیں ہے
یہاں ہم چل دئے ہیں بات کہنے جان دینے
وہاں پر مسکرانے کی بھی تیاری نہیں ہے
وہی نشہ کیا ہے عشق کا نشہ دوبارہ
مگر اس بار اتنا میرا سر بھاری نہیں ہے
76533 viewsghazal • Urdu