سہج ہی دم بدم آہستہ آہستہ

By nand-kishore-anhadFebruary 27, 2024
سہج ہی دم بدم آہستہ آہستہ
بچھڑ جائیں گے ہم آہستہ آہستہ
بھلانا چاہتے ہیں جلد ہی اس کو
مگر چڑھتی ہے رم آہستہ آہستہ


بہت پہلے سے محو رقص ہوتے ہیں
پکڑتے ہیں ردم آہستہ آہستہ
نہیں بے صبر ہونے سے نہیں ہوگا
رواں ہوگا یہ نم آہستہ آہستہ


دعائیں وہ جو ان ہونٹھوں پہ ہوتی ہیں
اثر کرتی ہیں کم آہستہ آہستہ
اک اس کی زلف اور اپنی طبیعت کے
کھلیں گے پیچ و خم آہستہ آہستہ


میں ٹھہرا آبلہ پا کچھ تو میرا سوچ
سبک پا ہم قدم آہستہ آہستہ
99891 viewsghazalUrdu